بلوچستان کے ضلع تربت سے 6 افراد کی گولیاں لگی لاشیں برآمد
تربت: بلوچستان کے ضلع تربت سے چھ افراد کی گولیاں لگی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
پولیس کے مطابق لاشیں تربت کے علاقے ناصر آباد سے ملی ہیں۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور مقامی انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی اور میتوں کو ضروری کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تمام افراد کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے، تاہم تاحال ان کی شناخت نہیں ہو سکی۔ واقعے کی وجوہات جاننے اور مقتولین کی شناخت کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
یاد رہے کہ دو روز قبل بھی تربت سے چھ مزدوروں کے اغوا کی اطلاعات سامنے آئی تھیں، تاہم فی الحال یہ واضح نہیں کہ آیا دونوں واقعات کا آپس میں کوئی تعلق ہے یا نہیں۔