| |

مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق

مستونگ: ولی خان کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے سیشن جج کی گاڑی پر فائرنگ کر دی۔

ڈی پی او اللہ بخش بلوچ کے مطابق حملے میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے گن مین جاں بحق ہوگئے، جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت دو افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔

پولیس کے مطابق سیشن جج اور ایڈیشنل سیشن جج کوئٹہ سے سیشن کورٹ مستونگ جا رہے تھے کہ راستے میں ان کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔

واقعے کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کر دی گئی ہے اور ملزمان کی تلاش جاری ہےـ

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *