سکھر،پسند کی شادی کرنے والا جوڑاپریس کلب پہنچ گیا
سکھر (نمائندہ جسارت) پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کی سکھر پریس کلب میں انصاف اور تحفظ کی اپیل، جھوٹے مقدمات ختم کرنے اور مبینہ طور پر قید خاتون و بچوں کی بازیابی کا مطالبہ سکھر کے نواحی علاقے ببرلو ِ ابڑا اسٹاپ کے رہائشی پسند کی شادی کرنے والے جوڑے، ماروی دختر الہڈوایو شیخ اور الطاف ولد بگن شیخ نے سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے انصاف اور تحفظ فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔