ٹرمپ کا ویک اینڈ پر ایران پر حملہ منسوخ کرنے کا اعلان
واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکی صدر ٹرمپ نے ویک اینڈ پر ایران پر حملہ منسوخ کرنے کا اعلان کردیا۔
سوشل میڈیا پر ایک بیان میں کہا کہ ایران اور خطے کے دیگر ممالک کی درخواست پر حملہ مؤخر کیا، حملے کی منسوخی فوری معاہدے سے مشروط ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ جلد معاہدہ طے پا گیا تو حملہ نہیں ہوگا۔ اسرائیل نے بھی حملہ مؤخر کرنے پر اتفاق کیا۔
امریکی صدر نے یہ بھی کہا کہ امریکا ایران کے خلاف کارروائی کے لیے مکمل طور پر تیار اور مستعد ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے خلاف کارروائی کا اختیار ہمارے پاس موجود ہے۔
مزید پڑھیں۔آزاد کشمیرانتخابات کا دوسرا مرحلہ، مظفر آباد ڈویژن اور مہاجرین کی 12 نشستوں پر ووٹنگ آج ہوگی