|

ایران جلد چین سے جدید فضائی دفاعی میزائل نظام کی پہلی کھیپ حاصل کرے گا، رپورٹ

تہران: ایران آئندہ چند ہفتوں میں چین سے جدید کندھے پر رکھ کر فائر کیے جانے والے فضائی دفاعی نظام (MANPADS) کی پہلی کھیپ حاصل کرنے جا رہا ہے۔ یہ دعویٰ بین الاقوامی خبر رساں ادارے رائٹرز نے اپنی ایک رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایران نے چین سے 300 سے 400 جدید مین پورٹیبل ایئر ڈیفنس سسٹمز خریدنے کا معاہدہ کیا ہے، جن میں کیو ڈبلیو-12 (QW-12) اور ایف این-16 (FN-16) طرز کے میزائل سسٹمز شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق اس معاہدے کی مالیت تقریباً 60 سے 70 ملین ڈالر بتائی جا رہی ہے جبکہ ابتدائی کھیپ آئندہ چند ہفتوں میں ایران پہنچنے کا امکان ہے۔ اس حوالے سے ایران یا چین کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ تصدیق یا بیان سامنے نہیں آیا۔

رائٹرز کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کے ساتھ حالیہ جنگ کے دوران ایران کے فضائی دفاعی نظام کی بعض کمزوریاں نمایاں ہو کر سامنے آئیں، جس کے بعد تہران اپنی دفاعی صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔

دوسری جانب چین اور ایران کی حکومتوں نے اس مبینہ معاہدے پر کوئی سرکاری ردعمل نہیں دیا جبکہ رائٹرز نے بھی اپنی رپورٹ میں واضح کیا ہے کہ یہ معلومات باخبر ذرائع کے حوالے سے سامنے آئی ہیں اور ان کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہو سکی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *