2 روز مسلسل اضافے کے بعد ملک بھر میں سونے کی قیمت میں کمی
کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے تحت فی تولہ سونا 4,300 روپے سستا ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس کمی کے بعد فی تولہ سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 27 ہزار 436 روپے مقرر ہوگئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 3,687 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 3 لاکھ 66 ہزار 457 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں 43 ڈالر فی اونس کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد سونے کی قیمت 4,050 ڈالر فی اونس پر آگئی۔