|

فرانس اور اسپین کے جنگلات میں لگی آگ پر مکمل قابو پانے میں کئی ماہ لگنے کا امکان

فرانس اور اسپین کے جنگلات میں بھڑکنے والی آگ بدستور شدت اختیار کر رہی ہے، جس کے باعث فائر فائٹرز کو آگ پر قابو پانے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق دونوں ممالک میں آگ بجھانے کی کارروائیاں مسلسل جاری ہیں، تاہم حکام کا کہنا ہے کہ صورتحال پر مکمل قابو پانے میں کئی ماہ لگ سکتے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق فرانس میں آگ پیرس کے رقبے سے تقریباً چار گنا بڑے علاقے تک پھیل چکی ہے، جبکہ تقریباً ڈھائی لاکھ افراد اپنے گھروں کو چھوڑنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

دوسری جانب اسپین میں میڈرڈ کے مضافاتی علاقوں اور ویلنشیا میں بھی جنگلاتی آگ تاحال بے قابو ہے۔ حکام نے تقریباً 80 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی ہے، جبکہ مزید 30 ہزار افراد کو گھروں میں رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔

اس حوالے سے اسپین کے وزیراعظم پیڈرو سانچیز کا کہنا ہے کہ ملک صرف جنگلات میں لگنے والی الگ الگ آگ کا نہیں بلکہ ایک ماحولیاتی ہنگامی صورتحال کا سامنا کر رہا ہے۔

یاد رہے کہ فرانس کے جنوب مغربی جنگلات میں یہ آگ شدید گرمی کی لہر (ہیٹ ویو) کے دوران بھڑکی تھی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *