جیکب آباد: کرپٹ افسران اور ٹھیکیداروں کے خلاف کریک ڈائون
جیکب آباد (نمائندہ جسارت) جیکب آباد میں کرپٹ افسران اور ٹھیکیداروں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن! ڈی سی شہزاد احمد ساہی کی ایوانِ صحافت سے سنسنی خیز گفتگو،ضلع کو نقصان پہنچانے اور فنڈز ہڑپ کرنے والے صوبائی افسران و ٹھیکیداروں کی رپورٹس نیب اور اینٹی کرپشن کو بھیج رہا ہوںڈی سی جیکب آباد کا بڑا اعلان،ترقیاتی اسکیموں کی کڑی مانیٹرنگ: ناقص کام پر ٹھیکیدار بلیک لسٹ اور افسران معطل ہوں گے، فہرست جلد سامنے لائیں گے!گدائی لائبریری، وکٹوریہ ٹاور، بجلی کا بحران، سیپکو شکایتی سیل اور ماسٹر پلان پر انقلابی فیصلے؛ “دربار ہال” کا نام بدل کر “کانفرنس ہال” رکھنے کی بھی منظوری تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جیکب آباد شہزاد احمد ساہی نے ضلع میں سالہا سال سے جاری ترقیاتی منصوبوں کی ناکامی، کرپشن اور عوامی مسائل پر خاموشی توڑ دی! ایوانِ صحافت کے خصوصی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ ضلع اور صوبائی سطح کے ترقیاتی منصوبوں میں شدید بدانتظامی اور فنڈز کے غبن کا مرتکب ہونے والے بااثر افسران اور ٹھیکیداروں کا گھیراؤ تنگ کر دیا گیا ہے۔ موصوف نے واضح کیا کہ کرپشن میں ملوث کالی بھیڑوں کے خلاف رپورٹس تیار کر کے نیب اور اینٹی کرپشن کو ارسال کی جا رہی ہیں۔ ٹھیکیدار بلیک لسٹ اور افسران معطل ہوں گے ضلع میں منصوبہ بندی کے فقدان اور ناقص کام کے سوال پر ڈی سی شہزاد احمد ساہی نے کھلے الفاظ میں اعتراف کرتے ہوئے کہابدقسمتی سے صوبائی سطح کے ترقیاتی منصوبوں کے افسران اور ٹھیکیدار طویل عرصے سے سنگین کوتاہیاں کرتے آرہے ہیں۔ انہی لوگوں نے ضلع کو نقصان پہنچایا اور کام کیے بغیر فنڈز ڈکار گئے۔وہ خود تمام اسکیموں کا دورہ کر کے انجینئرز کی موجودگی میں فزیکل اور مالی جائزہ لیتے ہیں اور ایم بی چیک کر رہے ہیں۔ان کی رپورٹ کی بنیاد پر پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ کی مانیٹرنگ اینڈ ایوولیوشن سیل نے معائنہ مکمل کر لیا ہے۔ بعض اسکیموں کو غیر تسلی بخش قرار دیا گیا ہے۔