| |

ایران پر امریکی حملوں کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں مزید بڑھ گئیں

ایران پر امریکی حملوں کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں برینٹ خام تیل کی قیمت 1.93 ڈالر، یعنی تقریباً 2 فیصد اضافے کے بعد 96 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی، جو 8 جون کے بعد اس کی بلند ترین سطح ہے۔

ادھر ڈبلیو ٹی آئی خام تیل بھی 1.44 ڈالر یا 1.7 فیصد مہنگا ہو کر 88.27 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

اس سے قبل گزشتہ کاروباری سیشن میں بھی برینٹ خام تیل کی قیمت 3 ڈالر سے زائد اضافے کے ساتھ 94.07 ڈالر فی بیرل پر بند ہوئی تھی، جبکہ ڈبلیو ٹی آئی میں بھی تقریباً 3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

ماہرین کے مطابق خام تیل کی قیمتوں میں یہ تیزی ایسے وقت میں آئی ہے جب امریکہ نے ایران پر حملوں کا نیا سلسلہ شروع کیا، جبکہ یمن کے حوثی باغیوں نے بحیرۂ احمر میں آئل ٹینکروں کو نشانہ بنایا، جس سے عالمی توانائی کی سپلائی سے متعلق خدشات میں اضافہ ہوا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *