|

فیلڈ مارشل سے صومالیہ کے وزیر دفاع کی ملاقات،دونوں ممالک کے دفاعی تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق

راولپنڈی: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے صومالیہ کے وزیرِ دفاع سفیر احمد معلم فقی نے وفد کے ہمراہ جی ایچ کیو میں ملاقات کی جس دوران علاقائی سلامتی اور عسکری تعاون کے فروغ پر تبادلۂ خیال کیا گیا جبکہ پاکستان اور صومالیہ کے دفاعی تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق صومالیہ کے وزیرِ دفاع سفیر احمد معلم فقی کی قیادت میں اعلیٰ سطح وفد نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی صورتحال اور دونوں ممالک کے درمیان دفاعی و سیکیورٹی تعاون کو مزید وسعت دینے پر تبادلۂ خیال کرتے ہوئے سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے عسکری روابط، تربیتی تعاون اور استعدادِ کار بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا ۔

صومالی وزیرِ دفاع نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ میں پاکستان کی مستقل حمایت اور مسلح افواج کے پیشہ ورانہ کردار کو سراہا۔ جبکہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے صومالیہ کے سیکیورٹی اداروں کی استعداد بڑھانے اور خطے میں پائیدار امن کے لیے پاکستان کے بھرپور تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *