قطر کا بحرین اور کویت کے لیے پروازیں بحال کرنے کا فیصلہ

دوحہ (انٹرنیشنل ڈیسک) قطر نے بحرین اور کویت کے لیے اپنی پروزیں بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق قطر نے بحرین اور کویت کے لیے اپنی پروازیں دوبارہ بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکام کے مطابق پروازیں 8 اگست سے بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ خطے میں سیکورٹی صورتحال میں بہتری اور فضائی آپریشنز کی بحالی کے بعد کیا گیا ہے۔ قطر ائرویز نے بحرین اور کویت کے لیے مسافر پروازوں کی بحالی کا اعلان کیا ہے۔ اس سے قبل علاقائی کشیدگی اور حفاظتی خدشات کے باعث ان روٹس پر پروازیں عارضی طور پر معطل کر دی گئی تھیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *