آزاد کشمیر انتخابات 2026: تمام نشستوں کے غیر سرکاری نتائج کا اعلان
میرپور: آزاد کشمیر انتخابات 2026 غیر سرکاری نتائج سامنے آ گئے ہیں، جن کے مطابق میرپور ڈویژن کی تمام 13 نشستوں پر امیدواروں کی کامیابی اور شکست کی ابتدائی تصویر واضح ہو گئی ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ غیر سرکاری نتائج کے مطابق مختلف حلقوں میں پاکستان مسلم لیگ (ن)، پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) اور دیگر جماعتوں کے امیدوار کامیاب قرار پائے ہیں۔
غیر سرکاری نتائج کے مطابق LA-1 میرپور (دڈیال) سے مسلم لیگ (ن) کے اظہر صادق کامیاب ہوئے جبکہ پیپلز پارٹی کے محمد افسر شاہد دوسرے نمبر پر رہے۔
LA-2 میرپور (چکسواری/اسلام گڑھ) میں پیپلز پارٹی کے چوہدری قاسم مجید نے کامیابی حاصل کی جبکہ مسلم لیگ (ن) کے عظیم بخش چوہدری رنر اپ رہے۔
LA-3 نیو میرپور سٹی سے پیپلز پارٹی کے چوہدری یاسر سلطان کامیاب قرار پائے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے چوہدری محمد سعید دوسرے نمبر پر رہے۔
LA-4 کھڑی شریف میں مسلم لیگ (ن) کے چوہدری رخسار احمد نے کامیابی حاصل کی جبکہ پیپلز پارٹی کے صہیب ارشد دوسرے نمبر پر رہے۔
بھمبر کی نشستوں کے نتائج
بھمبر کی تین نشستوں پر مسلم لیگ (ن) نے برتری حاصل کی۔
LA-5 بھمبر (برنالہ): وقار احمد نور (مسلم لیگ ن) کامیاب، چوہدری پرویز اشرف (پیپلز پارٹی) رنر اپ۔
LA-6 سماہنی: محمد رزاق چوہدری (مسلم لیگ ن) کامیاب، علی شان (استحکام پاکستان پارٹی) دوسرے نمبر پر۔
LA-7 بھمبر: طارق فاروق (مسلم لیگ ن) کامیاب، چوہدری انوار الحق (آزاد امیدوار) رنر اپ رہے۔
کوٹلی کی نشستوں کے غیر سرکاری نتائج
کوٹلی ڈویژن کے مختلف حلقوں میں بھی سخت مقابلہ دیکھنے میں آیا۔
LA-8 راجہ گلیاں: ملک ظفر اقبال (پیپلز پارٹی) کامیاب، ملک نواز خان (مسلم لیگ ن) دوسرے نمبر پر۔
LA-9 خوئی رٹہ: کریم ممتاز (مسلم لیگ ن) کامیاب، جاوید اقبال (پیپلز پارٹی) رنر اپ۔
LA-10 کوٹلی سٹی: چوہدری محمد یاسین (پیپلز پارٹی) کامیاب، فتح محمود (مسلم لیگ ن) دوسرے نمبر پر۔
LA-11 سہنسہ: محمد آصف (مسلم لیگ ن) کامیاب، چوہدری محمد اخلاق (پیپلز پارٹی) رنر اپ۔
LA-12 چڑھوئی: محمد ریاست خان (مسلم لیگ ن) کامیاب، چوہدری محمد یاسین (پیپلز پارٹی) دوسرے نمبر پر۔
LA-13 نکیال: ایاز احمد (مسلم لیگ ن) کامیاب، نثار انصار (استحکام پاکستان پارٹی) رنر اپ رہے۔
ابتدائی نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے میرپور ڈویژن میں نمایاں برتری حاصل کی جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی نے بھی کئی اہم نشستوں پر کامیابی حاصل کر کے سخت مقابلے کا تاثر دیا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ یہ آزاد کشمیر انتخابات 2026 غیر سرکاری نتائج ہیں، جبکہ حتمی اور سرکاری نتائج متعلقہ ریٹرننگ افسران کی جانب سے جاری کیے جائیں گے۔