ابنائے ہرمز میں
| |

آبنائے ہرمز میں ہمارا کنٹرول برقرارہے: ایران نے امریکی صدرکے دعوے کو مسترد کردیا

تہران: ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اس انتہائی اہم آبی گزرگاہ کا انتظام اور کنٹرول ایران کے ہاتھ میں ہے۔

ایرانی نیم سرکاری خبر ایجنسی فارس کے مطابق بسیج فورس کے سربراہ حسین طائب نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز ایران کے کنٹرول اور انتظام میں ہے۔

حسین طائب نے صدر ٹرمپ کا نام لیے بغیر کہا کہ جو لوگ آبنائے ہرمز کا کنٹرول حاصل کرنے کا دعویٰ کر رہے ہیں وہ جھوٹے ہیں۔ کوئی جہاز اب بھی ایران کی مرضی کے بغیر نہیں گزرے گا۔

بسیج فورس کے سربراہ نے یہ بھی کہا کہ عمان کے ساتھ مذاکرات طے پاجانے کے بعد بھی آبنائے ہرمز نہیں کھلے گی اور کنٹرول ایران کا ہی برقرار رہے گا۔ آبنائے ہرمز کو کھلوانے کے لیے امریکا کو جون میں کیے مفاہمتی یادداشت پر عمل درآمد کو یقینی بنایا ہوگا۔

حسین طائب کا یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب واشنگٹن اور تہران کے درمیان آبنائے ہرمز پر اختیار اور بحری آمدورفت کا تنازع مزید شدت اختیار کرگیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ حالیہ دنوں میں دعویٰ کرچکے ہیں کہ امریکا کو آبنائے پر مکمل کنٹرول حاصل ہے، جبکہ ایران اس مؤقف کو یکسر مسترد کررہا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *