سپریم کورٹ میں عمران خان سے ملاقات اور علاج سے متعلق مقدمات 18 اگست کو سماعت کیلیے مقرر
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات اور ان کے علاج سے متعلق مقدمات سماعت کے لیے مقرر کردیے ہیں۔ مقدمات کی سماعت 18 اگست کو ہوگی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ کے جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 18 اگست کو متعلقہ مقدمات کی سماعت کرے گا۔تین رکنی بینچ میں جسٹس شاہد وحید کے علاوہ جسٹس نعیم افغان اور جسٹس اشتیاق ابراہیم شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق مقدمات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات اور ان کے علاج سے متعلق امور زیر بحث آئیں گے جبکہ عدالت فریقین کا مؤقف سننے کے بعد معاملے پر مزید احکامات جاری کرسکتی ہے۔
سپریم کورٹ رجسٹرار آفس کی جانب سے مقدمات سے متعلق تمام متعلقہ فریقین اور وکلا کو نوٹسز جاری کردیئے گئے ہیں۔18 اگست کو ہونے والی سماعت میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے حوالے سے قانونی مؤقف اور علاج سے متعلق درخواستوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔