اکشے کھنہ نے
|

اکشے کھنہ نے شادی نہ کرنے کی وجہ بتا دی

ممبئی: بالی ووڈ کے معروف اداکار اکشے کھنہ نے شادی نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی زندگی کے فیصلوں پر مکمل اختیار برقرار رکھنا چاہتے ہیں اور اسی وجہ سے انہوں نے شادی نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

اکشے کھنہ بالی ووڈ کی کئی کامیاب فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔ ’دل چاہتا ہے‘، ’بارڈر‘، ’ہلچل‘، ’ریس‘ اور ’دریشیم‘ جیسی فلموں میں ان کی اداکاری کو مداحوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملی، تاہم طویل فلمی کیریئر کے باوجود انہوں نے اب تک شادی نہیں کی۔

ایک حالیہ انٹرویو میں اداکار نے اپنی نجی زندگی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شادی نہ کرنے کا معاملہ کسی بیرونی وجہ سے زیادہ ان کی اپنی شخصیت سے متعلق ہے۔ ان کے مطابق وہ اپنی زندگی کا اختیار کسی دوسرے شخص کو دینے کے لیے خود کو تیار نہیں پاتے۔

اکشے کھنہ نے کہا کہ وہ خود کو شادی کے لیے موزوں نہیں سمجھتے اور اس طرز زندگی کے لیے بھی تیار نہیں ہیں۔ ان کے مطابق شادی صرف عہد و پیمان نہیں بلکہ زندگی میں ایک بڑی تبدیلی کا نام ہے۔

اداکار کا کہنا تھا کہ شادی کے بعد دو افراد ایک دوسرے کی زندگی کا حصہ بن جاتے ہیں اور اس کے نتیجے میں انسان کو اپنے بہت سے فیصلوں اور اختیارات میں دوسرے شخص کو بھی شامل کرنا پڑتا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ وہ اپنی زندگی پر مکمل اختیار چاہتے ہیں اور ذاتی فیصلوں کے معاملے میں کسی قسم کی پابندی یا سمجھوتے کے لیے تیار نہیں۔ ان کے مطابق شادی کے بعد اپنی زندگی کسی دوسرے شخص کے ساتھ بانٹنے کی صورت میں مکمل خودمختاری برقرار رکھنا ممکن نہیں رہتا۔

دوسری جانب اکشے کھنہ حالیہ عرصے میں فلم ’دھریندر‘ میں رحمٰن ڈکیت کے کردار کے باعث بھی خبروں میں رہے۔ فلم میں ان کی انٹری اور کردار کو سوشل میڈیا پر خاصی توجہ حاصل ہوئی۔

اکشے کھنہ نے شادی نہ کرنے کی وجہ بیان کرتے ہوئے اپنی نجی زندگی کے بارے میں واضح موقف اختیار کیا ہے، جس کے بعد مداح ایک بار پھر اداکار کی ذاتی سوچ پر گفتگو کررہے ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *