پاکستانی کک باکسرز
| | |

پاکستانی کک باکسرز کا شاندار کارنامہ، دونوں ٹائٹل اپنے نام کرلیے

کولمبو (اے بی این نیوز) سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں منعقدہ بین الاقوامی کک باکسنگ مقابلوں میں پاکستان کے دو نوجوان کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے اپنے ٹائٹل جیت لیے۔

پاکستان کک باکسنگ فیڈریشن کے کھلاڑی اور بلوچستان کے ضلع پشین سے تعلق رکھنے والے آغا طلال حیدر نے سخت اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارتی فائٹر کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔

دوسری جانب پاکستانی کھلاڑی نصیب اللہ نے بھی عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے سری لنکن فائٹر کو مات دے کر کامیابی حاصل کی۔

دونوں پاکستانی کھلاڑیوں کی بین الاقوامی سطح پر کامیابی پر پشین سمیت بلوچستان بھر میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ کھیلوں سے وابستہ حلقوں، شہریوں اور نوجوانوں نے آغا طلال حیدر، نصیب اللہ اور ان کے کوچ سمیع اللہ کاکڑ کو مبارکباد پیش کی۔

شہریوں نے دونوں کھلاڑیوں کی کامیابی کو پاکستان، بلوچستان اور بالخصوص ضلع پشین کے لیے باعثِ فخر قرار دیتے ہوئے کہا کہ پشین کے نوجوانوں نے ایک بار پھر عالمی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو مناسب مواقع اور حوصلہ افزائی فراہم کی جائے تو وہ کھیلوں کے میدان میں ملک و قوم کا نام مزید روشن کرسکتے ہیں۔
مزید پڑھیں‌:عوام کے لیے بڑی خوشخبری، پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر رعایت کا اعلان

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *