اسلام آباد پولیس
| |

اسلام آباد پولیس کے لیے بڑی خوشخبری، آئی جی نے بڑا تحفہ دے دیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی نے پولیس فورس کے لیے بڑا اقدام کرتے ہوئے 125 افسران و اہلکاروں کو اگلے رینکس پر ترقی دینے کی منظوری دے دی۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 12 سب انسپکٹرز کو انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دی گئی، جبکہ 9 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کو سب انسپکٹر کے عہدے پر ترقیاب کردیا گیا۔

اسی طرح 105 ہیڈ کانسٹیبلز کو اسسٹنٹ سب انسپکٹر بنا دیا گیا ہے۔

آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی نے کہا کہ بڑے پیمانے پر ترقیوں سے پولیس فورس کا مورال بلند ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ میرٹ اور شفافیت کی بنیاد پر افسران و اہلکاروں کی ترقی اسلام آباد پولیس کی ترجیح ہے۔

آئی جی اسلام آباد نے ترقی پانے والے افسران و اہلکاروں کو مبارکباد دی اور انہیں نئے رینکس بھی لگائے۔
مزید پڑھیں‌:پاکستانی کک باکسرز کا شاندار کارنامہ، دونوں ٹائٹل اپنے نام کرلیے

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *