الآصف چیپل گارڈن میںنجی بینک کاسیکورٹی گارڈ قتل

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شہر کے مختلف علاقوں میں حادثات واقعات میں خاتون سمیت 6 افراد جاںبحق ہوگئے دیگر واقعات میں پولیس اہلکار سمیت 2افراد شدید زخمی ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق سچل تھانے کی حدود الآصف چیپل گارڈن کے قریب فائرنگ سے سونیری بینک کا سیکورٹی گارڈ 25سالہ رجب علی ولد رمضان ہلا ک ہوگیا۔ منگھو پیر تھانے کی حدود اورنگی ٹائون رمضان گوٹھ اجتماع گاہ روڈ نزد الیاس مسجد کے قریب تیز رفتار ٹینکر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 45سالہ طاہر ولد سیف اللہ جاںبحق ہوگیا۔سرجانی ٹاون کے علاقے لیاری سیکٹر 36 اے میں گھر سے نوجوان کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی۔ متوفی کی شناخت 32 سالہ جمال کے نام سے کی گئی۔متوفی کی لاش کو ابتدائی طور پر سرجانی تھانے لے جایا گیا جہاں قانونی کارروائی کے بعد لاش ایدھی سرد خانے منتقل کر دی گئی۔ واقعہ گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کا بتایا جا رہا ہے جس کی پولیس مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔ لانڈھی نیو مظفر آباد بیت المکرم مسجد کے قریب گھر سے پھندا لگی 25 سالہ حمزہ حسین ولد فدا حسین کی لاش ملی۔لانڈھی لالہ آباد 2 نمبر کے قریب سیڑھیوں سے گر کر ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *