گھر کے اندر فائرنگ کا تبادلہ 6 مسلح ڈاکو تشدد کر کے فرار
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) تھانہ منگھوپیر کی حدود اورنگی ٹائون بلاک الطاف نگر میں رات گئے مسلح ڈاکوئوں کے گھر میں داخل ہو ئے جہاں ڈاکو ئوں اور اہلِ خانہ کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ذرائع کے مطابق واقعہ رات ساڑھے تین بجے کے قریب پیش آیا جب مبینہ طور پر 6 مسلح ڈاکو ایک گھر میں داخل ہوئے۔ اس دوران اہلِ خانہ نے ہمت دکھاتے ہوئے مزاحمت کی جس کے نتیجے میں دونوں جانب سے کافی دیر تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔