الجزائر نے اماراتی طیاروں کے لئے اپنی فضائی حدود بند کردی
الجزائر سٹی: الجزائر نے اماراتی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود بند کرنے کا اعلان کردیا۔
الجزائرکے حکام کے مطابق اماراتی طیاروں کو الجزائر کی فضائی حدود میں داخل ہونے اور وہاں سے گزرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔تاہم دبئی اور ابوظہبی سے الجزائر آنے والی مخصوص کمرشل پروازیں بدستور جاری رہیں گی۔
وزارت دفاع الجزائر کے مطابق اماراتی کمرشل پروازوں کو رواں سال کے اختتام تک فضائی حدود استعمال کرنے کی عارضی اجازت دی گئی ہے۔ جبکہ الجزائر کے دارالحکومت کے ہوائی اڈے پر بھی اماراتی کمرشل پروازوں کو سال کے آخر تک عارضی طور پر اجازت حاصل ہوگی۔
یاد رہے کہ الجزائر نے چند روز قبل متحدہ عرب امارات کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان بھی کیا تھا. جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔