| |

پورے پاکستان نے ثابت کردیا کہ ہم ظلم کے ضابطے نہیں مانتے: منعم ظفرخان

کراچی:  پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے اور لیوی ٹیکس کیخلاف جماعت اسلامی کی جانب سے ملک گیر احتجاج کیا جارہا ہے،شہر قائد کی شارع فیصل پرمرکزی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا کہ آج پورے پاکستان نے ثابت کردیا ہے کہ ہم ظلم کے ضابطے نہیں مانتے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کا امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر پیٹرولیم لیوی بھتہ ٹیکس کے خلاف شاہراہ فیصل پر مرکزی احتجاجی کیمپ  کے شرکاء سے افتتاحی خطاب میں کہا کہ آج شاہراہ فیصل پر نوجوانوں کی بڑی تعداد اس بات کی علامت ہے کہ حکمرانوں نے معاشی دہشت گردی کی ہے۔ ملک میں نہ سیاسی اور نہ ہی معاشی استحکام موجود ہے۔

منعم ظفر خان نے کہا کہ  وطن عزیز میں جاگیرداروں وڈیروں اور خان خوانین کا راج ہے۔ ہمیں انگریزوں سے آزادی ملی تو آج انگریزوں نے غلام ملک پر حاکم بنے ہوئے ہیں۔آج ملک میں فارم 47 کی پیداوار حکومت ہے۔  فارم 47 کی پیداوار نے کراچی کی مئیر شپ پر قبضہ کیا

امیر جماعت اسلامی کراچی کا کہنا تھا کہ  ملک بھر میں ظلم نے خلاف توانا آواز صرف اور صرف حافظ نعیم الرحمن کی آواز ہے۔ پورے پاکستان کے عوام کو متحد کرنے والی حافظ نعیم الرحمن کی آواز ہے۔  پورے پاکستان نے ثابت کردیا ہے کہ ہم ظلم کے ضابطے نہیں مانتے۔ آج پورے پاکستان کے عوام نے جماعت اسلامی کی آواز پر لبیک کہا اور 510 اہم شاہراہوں کو بند کردیا ہے۔ ظالم حکمرانوں کو نوشتہ دیوار پڑھ لینا چاہیے۔  حکمرانوں کو اب شاہانہ اخراجات اور عیاشیاں ختم کرنا ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کی ظلم کے خلاف تحریک جاری رہے گی۔ جماعت اسلامی پیٹرولیم لیوی بھتہ ٹیکس، مہنگائی و بے روزگاری کے خلاف برسر اقتدار ہے۔ جماعت اسلامی کی تحریک کو آگے بڑھنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔

منعم ظفر خان کا کہنا تھا کہ  کراچی کے عوام نے موٹر سائیکل اور گاڑیاں بند کرکے اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا ہے۔ کراچی بھر کے تمام اضلاع سے قافلے شاہراہ فیصل پر پہنچیں ہیں۔

 ظلم کے خلاف اہل کراچی کل بھی بیدار تھا اور آج بھی بیدار ہے۔ جماعت اسلامی پر امن جدوجہد پر یقین رکھتی ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *