امریکا اور ایران 60روزہ جنگ بندی میں توسیع پر متفق ہوگئے: ترک میڈیا
اسلام آباد: امریکہ اور ایران نے جاری تناؤ کے دوران جنگ بندی کی مدت میں مزید توسیع کرنے پر اتفاق کر لیا۔ جنگ بندی میں توسیع کا یہ اتفاق “اسلام آباد ایم او یو” کے فریم ورک کے تحت ہوا ہے۔
ترک میڈیا نے بتایا دونوں فریقین نے ڈیڈ لائن میں توسیع سے متعلق ثالثوں کو اپنی رضامندی سے باقاعدہ آگاہ کر دیا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان موجودہ جنگ بندی معاہدے کی مقررہ مدت 17 اگست کو ختم ہو رہی تھی۔
ادھر دیگر ذرائع کے مطابق دونوں فریقین نے جنگ بندی میں توسیع کے بنیادی اصول پر رضامندی تو ظاہر کر دی ہے، تاہم اس میں مزید کتنے دنوں یا ہفتوں کی توسیع کی جائے گی، اس کا حتمی فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے۔
واضح رہے 8 سے 24 جولائی کے دوران امریکا اور ایران کے درمیان فوجی حملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔ واشنگٹن نے ایران کے اندر مختلف اہداف کو نشانہ بنایا، جبکہ تہران نے جواب میں اردن، بحرین اور کویت سمیت متعدد عرب ممالک میں موجود امریکی فوجی تنصیبات اور سازوسامان کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا۔