انگلش کرکٹ بورڈ
| |

انگلش کرکٹ بورڈ نے ہیڈ کوچ سےمتعلق اہم فیصلہ کر لیا

انگلینڈ (سپورٹس ڈیسک) انگلش کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے برینڈن میک کولم کو انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کے عہدے سے الگ کرنے کا اعلان کر دیا، تاہم وہ بدستور وائٹ بال ٹیموں کے ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں نبھاتے رہیں گے۔

ای سی بی کے مطابق میک کولم کی چار سالہ مدت مکمل ہونے کے بعد ٹیسٹ ٹیم کے لیے نئی قیادت لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ دوسری جانب برطانوی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف حالیہ ٹیسٹ سیریز میں شکست کے بعد انہیں ٹیسٹ ٹیم کی کوچنگ سے برطرف کیا گیا۔ رپورٹس کے مطابق انگلینڈ کرکٹ بورڈ اب پاکستان کے خلاف آئندہ ٹیسٹ سیریز سے قبل نئے ہیڈ کوچ کی تلاش کرے گا۔
مزید پڑھیں‌:رونالڈو دنیا کے امیر ترین ایتھلیٹس میں شامل، فوربز کی نئی رپورٹ سامنے آگئی

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *