لیبیا : تیل کی پیداوار متاثر ،گارڈز نے احتجاجاً خام تیل کی پائپ لائن کا وال بند کر دیا
لیبیا میں تیل کی پیداوار متاثر ہونے کے باعث تیل کی تنصیبات کی حفاظت پر مامور محافظ دستے نے احتجاجاً خام تیل کی ایک اہم پائپ لائن کا والو بند کردیا۔
پائپ لائن کا والو بند کیے جانے کے نتیجے میں 2 تیل کے کنوؤں اور ایک پمپنگ اسٹیشن کی سرگرمیاں رک گئیں۔
لیبیا کی قومی تیل کمپنی نے خبردار کیا ہے کہ اگر تیل کی ترسیل بدستور معطل رہی تو مکمل بندش کا اعلان کیا جاسکتا ہے، جبکہ تیل کی تنصیبات کے محافظ دستے نے دھمکی دی ہے کہ مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو تیل کی پیداوار میں مزید کمی کردی جائے گی۔
محافظ دستے کا مطالبہ ہے کہ اسے مالی اور انتظامی طور پر قومی تیل کمپنی کے ماتحت کردیا جائے۔
دوسری جانب سعودی ایسٹ ویسٹ تیل پائپ لائن پر عراقی ملیشیا کے ڈرون حملوں کے بعد سعودی عرب نے یورپ کو خام تیل کی ترسیل روک دی ہے۔