انسٹاگرام نے ایک
|

انسٹاگرام نے ایک دھائی بعد اپنا لوگو تبدیل کردیا

نیویارک: انسٹا گرام نے ایک دھائی بعد بعد اپنے نام کے لوگو میں تبدیلی کی ہے۔

جی ہاں واقعی انسٹا گرام کی جانب سے نئے لوگو کو متعارف کرایا گیا ہے جو کہ ٹیکسٹ اونلی لوگو ہے۔

میٹا کی زیر ملکیت فوٹو شیئرنگ ایپ کے سربراہ ایڈم موسیری نے اس کا اعلان ایک پوسٹ میں کیا۔ اس نئے لوگو کو پہلے سے زیادہ بہتر اور جدید قرار دیتے ہوئے میٹانے بتایا کہ یہ پرانے نام کی سادگی کو بھی برقرار رکھے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایک دہائی سے زائد عرصے بعد انسٹا گرام لوگو کو تبدیل کیا جا رہا ہے اور سابقہ لوگو دیکھنے میں پرانا محسوس ہونے لگا تھا۔اب نام کے لیے جس فونٹ کو استعمال کیا گیا ہے اس نے انسٹا گرام لفظ کے حروف کو کسی حد تک تبدیل کر دیا ہے۔آخری بار انسٹا گرام نے لوگو کا ڈیزائن 2016 میں تبدیل کیا تھا اور کلاسیک براؤن کیمرے کے ڈیزائن سے رینبو حروف کے ڈیزائن کو اپنایا تھا۔

میٹا کی جانب سے فی الحال اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *