|

’بطور میئرمیرے پاس یہ اختیار نہیں‘، ظہران ممدانی نے ٹرمپ حکومت سے نیتن یاہو کی گرفتاری کا مطالبہ کردیا

نیویارک کے میئر ظہران ممدانی نے امریکی وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو کے خلاف بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کے جاری کردہ گرفتاری وارنٹ پر عمل درآمد کرے۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے ویڈیو بیان میں ظہران ممدانی نے کہا کہ نیویارک سٹی کو نیتن یاہو کی گرفتاری کا قانونی اختیار حاصل نہیں، تاہم یہ اختیار وفاقی حکومت کے پاس موجود ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ امریکی حکومت آئی سی سی کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے گرفتاری وارنٹ پر عمل کرے۔ ظہران ممدانی نے یہ بھی کہا کہ وہ نیتن یاہو کے خلاف آئی سی سی کی جانب سے جاری کیے گئے گرفتاری وارنٹ کی حمایت کرتے ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *