حکومت نے29جولائی کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
اسلام آباد: ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پھر اضافہ کردیا گیا۔
وفاقی حکومت نے 29 جولائی کے لیے پیٹرول ایک روپے 63 پیسے جب کہ ڈیزل ایک روپے 55 پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا ہے۔
حکومت نے عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور امریکا و ایران کے درمیان جاری کشیدگی کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے، اس حوالے سے پیٹرولیم ڈویژن نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں ایک روپے 63 پیسے اضافہ کیا گیا ہے ، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 335 روپے 81 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں بھی ایک روپے 55 پیسے اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 388 روپے 38 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل 29 جولائی کے لیے کیا گیا ہے جب کہ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے24 گھنٹے کے لیے ہو گا۔