|

چین‘ طوفان سے درجنوں ہلاکتیں‘ مزید اضافے کا خدشہ

بیجنگ: چین میں آنے والے طوفان نے ملک کے کئی علاقوں میں تباہی مچادی، جس کے نتیجے میں مختلف حادثات رونما ہوئے، جس میں اب تک 15 سے زائد افرادکے ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔
عالمی میڈیا کے مطابق شمال مغربی چین میں ایک سیاحتی مقام پر طوفانی بارش سے آنے والے سیلاب سے15 سے زایدافراد ہلاک اور30 افراد زخمی بھی ہوگئے ہیں۔ اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ وییوآن کاو¿نٹی، ڈنگسی شہر کے ایک سیاحتی مقام پر شدید بارش نے تباہی مچادی۔ اس طرح جنوبی گانسو کے نا ہموار پہاڑی علاقوں میں شوانگ شیمین سینک ایریا میں سیلاب کے مقام کی نشاندہی کی گئی جو دارالحکومت بیجنگ سے تقریباً 1200 کلومیٹر جنوب مغرب میں ہے جوکہ شوانگ شیمین اپنے قدرتی پتھر کے محرابوں، الپائن کے میدانوں اور پہاڑی ندیوں کے لیے جانا جاتا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *