کانگو میں ایبولا وائرس کے کیسوں کی تعداد 4 ہزار سے متجاوز
کنشاسا : جمہوریہ کانگو میں عالمی وبا کا درجہ رکھنے والی ایبولا وائرس کے تصدیق شدہ کیسوں کی تعداد بڑھ کر 4 ہزار سے متجاوز ہوگئی ہے۔
عالمی میڈیا کے مطابق جمہوریہ کانگو میں ایبولا وائرس کے باعث تا حال1500 افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔ حکومتی اعداد و شمار کے مطابق ایبولا کے کیسز ملک کے 26 صوبوں میں سے اب تک 5 صوبوں میں رپورٹ ہو چکے ہیں۔ یہ بات بھی علم میں رہے کہ شمال مشرقی صوبے ایتوری کو اس وبا کا مرکز قرار دیا گیا ہے، جہاں وائرس کے زیادہ تر کیس سامنے آئے ہیں۔