ترکیے کا اہم جنگی طیارہ گر کر تباہ
انقرہ: ترکیے کا ایک اہم جنگی جہاز ایف 16 تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوگیا ہے، حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں۔
عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ملکی وزارت دفاع کی جانب سے تصدیق آئی ہے کہ ملک کے شمال مغربی صوبے یالووا میں ایک اہم تربیتی پرواز کے دوران فضائیہ کا ایک بڑا لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہوام ہے۔
مذکورہ حوالے سے وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ طیارے کے پائلٹ نے بروقت ایجیکٹ کر کے اپنی جان بچالی۔ مزید یہ کہ مذکورہ حادثے میںکسی قسم کا کوئی جانی نقصان بھی نہیں ہوا۔ حکام کے مطابق حادثے کی وجہ فوری طور پر سامنے نہیں آئی جبکہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔