کینیڈا غیر ملکی
|

کینیڈا‘ غیر ملکی اساتذہ کی نوکریوں کےلیے پرمٹ جاری

اوٹاوا : کینیڈا کی حکومتی سطح پرغیر ملکی تعلیمی ماہرین کی نوکریاں بحال کردی گئیں۔ جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
عالمی میڈیا کے مطابق وفاقی حکومت نے غیر ملکی تعلیمی ماہرین کو ورک پرمٹ کے بغیر کام کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہمذکورہ سہولت ان ماہرین کے لیے ہے جو کینیڈا کی کسی یونیورسٹی میں تھیسس کا جائزہ لینے، تحقیقی تجویز پر رائے دینے یا کسی تعلیمی منصوبے کی جانچ کے لیے مدعو کیے جاتے ہیں۔ نئے قواعد کے مطابق ایسے شخص کا اپنے متعلقہ شعبے میں سینئر تعلیمی ماہر یا صنعت سے وابستہ تجربہ کار پروفیشنل ہونا لازمی ہے۔ علاوہ ازیں اسے اس ادارے یا متعلقہ گورننگ باڈی کا دعوت نامہ بھی پیش کرنا ہوگا جس نے اسے جانچ کے عمل میں شامل ہونے کے لیے بلایا ہے۔
مذکورہ سہولت میں یونیورسٹی کے تھیسس کا امتحان یا جائزہ لینے والے ماہرین، تحقیقی تجاویز کا جائزہ لینے والے افراد اور یونیورسٹی یا تعلیمی پروگرام کے منصوبوں کی جانچ کرنے والے ماہرین شامل ہیں۔ نئے قواعد کے مطابق اگر کسی کینیڈین یونیورسٹی نے کسی غیر ملکی پروفیسر یا صنعت کے سینئر ماہر کو کسی طالب علم کے تھیسس کا بیرونی ممتحن مقرر کیا ہے تو مخصوص شرائط پوری ہونے کی صورت میں اسے اس کام کے لیے ورک پرمٹ کی ضرورت نہیں پڑ ے گی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *