دوسرا ٹیسٹ: ویسٹ انڈیز پہلی اننگز میں پاکستان کیخلاف 344 رنز بنا کر آؤٹ
پورٹ آف اسپین: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ میں میزبان ٹیم پہلی اننگز میں 344 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
اس سے قبل ٹرینیڈاڈ و ٹوباگو کے شہرپورٹ آف اسپین میں کھیلے جا رہے میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا، جسٹن گریوز نے 73 اور کپتان روسٹن چیز نے 70 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلیں۔ برینڈن کنگ 46، شے ہوپ 29 اور عامر جنگو 26 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
پاکستان کی جانب سے آف اسپنر ساجد خان نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ عبید شاہ، محمد علی اور علی عثمان نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
واضح رہے کہ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ویسٹ انڈیز کو 1-0 کی برتری حاصل ہے جبکہ پاکستان کو سیریز برابر کرنے کے لیے اس میچ میں کامیابی درکار ہے۔