پاکستانی فٹبالر عبداللہ اقبال نے یوئیفا چیمپئنز لیگ کوالیفائنگ راؤنڈ میں ڈیبیو کر لیا
پاکستان قومی ٹیم کے دفاعی کھلاڑی عبداللہ اقبال نے یوئیفا چیمپئنز لیگ کے کوالیفائنگ مرحلے میں اپنا ڈیبیو کر کے ایک اہم اعزاز اپنے نام کر لیا۔
عبداللہ اقبال سویڈش کلب میالبی کی جانب سے لنکن ریڈ امپس کے خلاف میچ کے 62ویں منٹ میں میدان میں اترے۔
اس شرکت کے ساتھ وہ یوئیفا چیمپئنز لیگ میں کھیلنے والے پاکستان قومی ٹیم کے پہلے فعال کھلاڑی بن گئے۔
اس سے قبل پاکستانی نژاد اتزاز حسین پاکستان کی نمائندگی کرنے سے پہلے یوئیفا چیمپئنز لیگ کے کوالیفائنگ میچز میں حصہ لے چکے تھے۔
اسی طرح پاکستانی نژاد غیاث زاہد نے یوئیفا چیمپئنز لیگ میں اے پی او ای ایل کی نمائندگی کی، تاہم انہوں نے کبھی پاکستان قومی ٹیم کی جانب سے نہیں کھیلا۔