اسرائیل نے عالمی
|

اسرائیل نے عالمی مخالفت کے باوجود مقبوضہ بیت المقدس میں ای ون آبادکاری منصوبے پر کام شروع کردیا

اسرائیل نے عالمی سطح پر شدید مخالفت کے باوجود مقبوضہ بیت المقدس کے قریب متنازع ای ون آبادکاری منصوبے پر کام کا آغاز کردیا۔

برطانیہ، فرانس، جرمنی، اٹلی، نیدرلینڈز، ناروے اور کینیڈا نے مشترکہ بیان میں منصوبے کے تعمیراتی ٹینڈرز جاری کرنے کے اسرائیلی فیصلے کو ناقابلِ قبول قرار دیا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مغربی کنارے میں اسرائیل کی جانب سے اس طرح کی آبادکاری دو ریاستی حل کے امکانات کو مزید نقصان پہنچائے گی۔

اس سے قبل برطانیہ بھی نئے متنازع یہودی آبادکاری منصوبے کے لیے ٹینڈر جاری کیے جانے کی مذمت کرچکا ہے۔ برطانوی حکومت نے اسرائیلی ناظم الامور کو طلب کرکے اس اقدام پر باضابطہ احتجاج بھی ریکارڈ کرایا تھا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *