|

امریکا نے صوبہ آذربائیجان میں حملہ کردیا: ایرانی میڈیا کا دعویٰ

تہران: امریکا کی جانب سے ایران کے صوبہ آذربائیجان میں حملے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق پیرانشہر کے قریب سرحدی علاقے میں ایک مقام کو نشانہ بنایا گیا۔ تاہم حملے میں جانی یا مالی نقصان کی فوری تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اعلان کردہ دوسری جنگ بندی کے بعد پہلی بار ایران نے امریکا کے اڈوں پر حملہ کا دعویٰ کیا گیاہے۔

امریکی فوج کا کہنا ہےکہ ایران کی حدود سے متعدد بیلسٹک میزائل داغے گئے جنھیں روک لیا گیا ہے۔پاسداران انقلاب نے مشرق وسطیٰ میں امریکی اڈوں پر متعدد بیلسٹک میزائل داغے،،ایران نے اردن میں واقع امریکی اڈے کی جانب بیلسٹک میزائل داغے تھے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *