| | | |

عوام کا سامنا کرو،پوزیشن کاپتا چل جائے گا،سہیل آفریدی

پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے ملک میں جاری سیاسی و معاشی پالیسیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ کون آپ کو مشورے دیتا ہے؟ وہ سب سے بڑا بے وقوف ہے۔

 آئوعوام کا سامنا کرو، عوام سے اپنا اور ان چوروں، لٹیروں، ڈاکوئوں کا بھی پوچھو، جس کو بھی تم فارم 47 پر لائے ہو، لوگ آپ کو جواب دیں گے کہ آپ کی کیا پوزیشن ہے۔

 عوام کا سامنا کرنے سے گریز کرنے والی حکومتیں کبھی کامیاب نہیں ہوتیں، اس لیے حکمرانوں کو عوام کے درمیان آکر اپنی کارکردگی کا جواب دینا ہوگا۔

پشاور یونیورسٹی کے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے کی تمام سرکاری جامعات کو اپنی اولین ترجیح بنایا ہے، جامعات کی مالی معاونت بڑھا کر 12 ارب روپے کر دی گئی ہے۔

 2017ءسے 2024ءتک کے تمام پنشن واجبات یکمشت ادا کیے جا چکے ہیں اور 2024ء سے جون 2026ءتک کے بقایا جات بھی جاری کر دیے گئے، اصلاحات کے نتیجے میں جامعات کا مالی خسارہ 9 ارب روپے سے کم ہو کر 4.5 ارب روپے رہ گیا۔

سہیل آفریدی کہتے ہیں کہ وفاقی حکومت کی جانب سے احساس اسکالرشپ پروگرام بند کیے جانے کے باوجود خیبرپختونخوا حکومت اسے اپنے وسائل سے جاری رکھے گی۔

 طلبہ کے لیے بلاسود تعلیمی قرضوں، بیرون ملک تعلیم کے لیے خصوصی قرضہ اسکیم اور نئی صوبائی انٹرن شپ پالیسی کا جلد اعلان ہوگا، ہر قومی تحریک میں نوجوانوں نے ہمیشہ فیصلہ کن کردار ادا کیا ہے مگر روزگار اور بہتر مواقع نہ ہونے کے باعث برین ڈرین میں خطرناک اضافہ ہو رہا ہے۔

سیاسی صورتحال پر اظہار خیال کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ کشمیر، بلوچستان اور دیگر علاقوں کے مسائل طاقت کے استعمال سے نہیں بلکہ سیاسی اور آئینی طریقہ کار سے حل کیے جانے چاہییں۔

 26 نومبر کے واقعات کی غیرجانبدارانہ تحقیقات اور شہداءکے لواحقین کو انصاف فراہم کیا جائے۔

 ادھر حاجی ٹکا خان بیٹھے ہیں اور حکومتیں تقسیم کر رہے ہیں، لیکن آپ نے ا ±ن سے یہ اختیار لینا ہے کیونکہ یہ عوام کا اختیار ہے۔

 5 اگست کو ہم نے سیمی فائنل کامیاب کرنا ہے، اس کے بعد پھر بہت جلد فائنل بھی ہوگا، مسلسل ریاستی جبر کے باوجود عمران خان کی مقبولیت برقرار ہے اور عوام ہی ملک کے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کریں گے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *