میرپور نے شیر پر مہر لگا کر اعلان کردیا کہ آزاد جموں و کشمیر کی ترقی صرف ن لیگ سے جڑی ہے، مریم اورنگزیب
پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ میرپور کے عوام نے شیر پر مہر لگا کر یہ پیغام دیا ہے کہ آزاد جموں و کشمیر کی ترقی کا سفر مسلم لیگ (ن) کے ساتھ وابستہ ہے۔
اپنے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری بیان میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ 24 جولائی کو نواز شریف اور مریم نواز کی میرپور آمد کے موقع پر عوام نے مسلم لیگ (ن) کے حق میں اپنا فیصلہ واضح کر دیا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج میرپور نے ووٹ کے ذریعے اس فیصلے کی توثیق کر دی ہے، جبکہ 21 جولائی کو مظفرآباد کے عوام بھی اپنا فیصلہ پہلے ہی سنا چکے ہیں۔
مریم اورنگزیب کے مطابق 2 اگست کو کشمیری عوام شیر پر مہر لگا کر اپنے اس فیصلے کا باضابطہ اظہار کریں گے۔