ایران کے عراقی
| | |

ایران کے عراقی علاقوں میں کرد ٹھکانوں پر حملے، میزائل اور ڈرون داغ دیے

ایران نے اربیل میں عراق کے نیم خودمختار علاقے میں موجود کرد پوزیشنز کو میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق ان تازہ حملوں کے بعد علاقے کی سکیورٹی صورتحال مزید کشیدہ ہوگئی، جبکہ فوری طور پر جانی یا مالی نقصان کی تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔

ایرانی فورسز نے اربیل اور اس کے اطراف میں موجود کرد ٹھکانوں کی جانب متعدد میزائل اور ڈرونز داغے۔ ایرانی حملوں کے بعد اربیل صوبے میں 4 ڈرونز گر کر تباہ ہوئے، تاہم ان کی شناخت واضح نہیں ہوسکی۔

حملوں کا ہدف عراق کے کرد علاقے میں موجود کرد پوزیشنز کو بتایا گیا ہے، تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ تباہ ہونے والے ڈرونز کس فریق کے تھے اور انہیں کس کارروائی کے دوران نشانہ بنایا گیا۔

واضح رہے کہ اربیل اور گردونواح پہلے بھی ایران اور کرد مسلح گروہوں کے درمیان کشیدگی کا مرکز رہے ہیں۔ ایران ماضی میں عراق کے کرد علاقوں میں موجود بعض کرد گروہوں کو اپنی قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیتا رہا ہے۔

دوسری جانب یہ واقعہ ایسے وقت پیش آیا ہے جب ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کے باعث مشرق وسطیٰ میں فوجی سرگرمیاں بڑھ رہی ہیں۔ عراق بھی اس صورتحال سے متاثر ہے، جہاں غیر ملکی افواج اور مختلف مسلح گروہوں کی موجودگی معاملات کو مزید پیچیدہ بناتی ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق اربیل میں ایرانی کارروائیوں سے عراقی کرد علاقے میں سیکیورٹی خدشات بڑھ سکتے ہیں۔ اگر حملوں کا سلسلہ جاری رہا تو اس کے اثرات عراق کی داخلی صورتحال پر بھی پڑ سکتے ہیں۔

علاوہ ازیں ایران، امریکا اور دیگر علاقائی طاقتوں کے باہمی تعلقات بھی اس صورتحال سے متاثر ہوسکتے ہیں، تاہم تاحال حملوں میں ہلاکتوں، زخمیوں یا املاک کو پہنچنے والے نقصان سے متعلق کوئی مزید سرکاری تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *