ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے امریکا کو 7 شرائط پیش کردیں
روسی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایران نے ثالثوں کے ذریعے امریکا کو 7 شرائط پیش کردی ہیں، تاہم ان شرائط کی تفصیلات ظاہر نہیں کی گئیں۔ صرف اتنا بتایا گیا ہے کہ ایران نے امریکا پر واضح کردیا ہے کہ شرائط پوری نہ ہونے کی صورت میں آبنائے ہرمز نہیں کھولی جائے گی۔
ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق تہران پیر کو مسقط میں اجلاس کی میزبانی کرے گا، جس میں عراق اور خلیجی ممالک کے نمائندے بھی شرکت کریں گے۔ ان ممالک کو اجلاس میں مدعو کرنے کا مقصد انہیں نئے بحری راستے اور آمدورفت کے انتظامات سے آگاہ کرنا ہے۔
ایران اور عمان کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے تحت خلیج فارس میں داخلے کا راستہ مکمل طور پر ایرانی پانیوں سے گزرے گا، جبکہ خلیج فارس سے باہر نکلنے کا راستہ جزوی طور پر ایرانی پانیوں سے گزرے گا۔ یہ آمدورفت ایرانی ضابطوں کے تحت ہوگی۔
ذرائع کے مطابق جنوبی راستہ، جسے کھولنے پر امریکا اصرار کررہا ہے، بند کردیا جائے گا۔