ایرانی وزیر خارجہ
|

ایرانی وزیر خارجہ کا فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ٹیلیفونک رابطہ، سیاسی اور سفارتی حل تلاش کرنے کی کوششوں پر گفتگو

تہران: ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا، جس میں موجودہ علاقائی صورتحال، سفارتی پیش رفت اور سیاسی حل کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق بدھ کو ہونے والی گفتگو میں دونوں رہنماؤں نے حالیہ سفارتی عمل کا جائزہ لیا اور مختلف سفارتی رجحانات پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر موجودہ صورتحال کے مختلف پہلوؤں، دوطرفہ مشاورت اور باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے طریقوں پر بھی گفتگو ہوئی۔

دونوں جانب سے سیاسی و سفارتی حل کی جانب پیش رفت کے لیے جاری کوششوں کو آگے بڑھانے اور باہمی مشاورت و تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *