بلدیاتی انتخابات کے
|

بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن کا بڑا فیصلہ

اسلام آباد(نیوزڈیسک) الیکشن کمیشن نے طرف مقامی حکومتوں کے حوالے سے سرگرمی تیز کر دی ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نےآئین اورالیکشن ایکٹ میں اہم ترامیم تجویزکردی ہیں۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے حدبندیوں کی تبدیلی اورانتخابات کےلیےٹائم فریم کوآئین میں شامل کرنےکی تجویز دی ہے۔ آئین میں ترامیم س کر کے ہی مقامی حکومتوں کےانتخابات میں تاخیری اقدامات کاراستہ روکاجاسکےگا۔

الیکشن کمیشن نے مقامی حکومتوں کےتسلسل کےلیےآئین کے آرٹیکل 140 اے، الیکشن ایکٹ2017میں ترامیم تجویز دی ہے اور مقامی حکومتوں کی مدت ختم ہونےکےآخری سال حدبندیوں کی تبدیلی پرپابندی کی ترمیم بھی تجویز کی ہے۔ بلدیات یاداروں کی مدت ختم ہونےکے120روزکےاندر نئے انتخابات کولازمی قراردینےکی ترمیم بھی الیکشن کمیشن کی تجاویز میں شامل ہے۔

الیکشن کمیشن نےآئین اورالیکشن ایکٹ میں ترامیم کی تجاویز وفاقی حکومت کو بھجوادی ہیں۔مزیدپڑھیں:پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے کے بعد وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ، نئی پابندیاں عائد

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *