ایران پر دباؤ بڑھانے کیلیے سینٹکام نے اہلکاروں سے ’غیر روایتی تجاویز‘ طلب کر لیں

واشنگٹن: امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) کے ایک سینیئر افسر نے ایران پر دباؤ بڑھانے اور اسے سزا دینے کے لیے اہلکاروں اور فوجی تجزیہ کاروں سے “تخلیقی اور غیر روایتی” تجاویز طلب کر لی ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق سینٹکام کی انٹیلیجنس برانچ کے ایک افسر نے بدھ کے روز فوجی تجزیہ کاروں کے ایک بڑے گروپ کو ای میل ارسال کی، جس میں کہا گیا کہ  ہم ایران پر دباؤ ڈالنے اور اسے سزا دینے کے لیے نئے، تخلیقی اور غیر روایتی طریقوں کی تلاش میں ہیں۔

رپورٹ کے مطابق فوجی حکام کا کہنا ہے کہ ای میل کے ذریعے اس نوعیت کی تجاویز طلب کرنا ایک غیر معمولی اقدام ہے، جو اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاس ایران کو اپنی شرائط پر معاہدہ کرنے پر مجبور کرنے کے لیے محدود آپشنز موجود ہیں۔

اس حوالے سے سینٹکام کے ترجمان کیپٹن ٹموتھی ہاکنز نے بیان میں کہا کہ امریکی سینٹرل کمانڈ کی تخلیقی سوچ اور غیر روایتی انداز میں کام کرنے کی ایک طویل تاریخ رہی ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ یہ ای میل ٹرمپ کی جانب سے ایران پر نئے حملوں کی دھمکی دینے سے قبل بھیجی گئی تھی، جس کے باعث اسے دونوں ممالک کے درمیان جاری کشیدگی کے تناظر میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *