چین کشتی حادثے
|

چین: کشتی حادثے میں لاپتا افراد کی تلاش تاحال جاری

بیجنگ: چین میں ایک کشتی طوفانی لہروں کے باعث حادثے کا شکار ہوکر الٹ گئی‘جس کے نتیجے میںمتعدد ہلاک و لاپتا ہوگئے۔
عالمی میڈیا کے مطابق صوبے یوننان میں ایک چھوٹی کشتی بے رحم موجوں کی وجہ سے الٹ گئی، مذکورہ حادثے میں 4 افراد ہلاک اور4 لاپتا ہو گئے۔ نیوز ایجنسیز کے مطابق اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ ہواننگ کاو¿نٹی میں نانپن دریا پر پیش آیا، جب کشتی میں 7 افراد سوار تھے۔ کاو¿نٹی حکومت کے مطابق ایک شخص کو بچا لیا گیا جبکہ 3 افراد لاپتا ہو گئے تھے۔ حادثے کے بعد مقامی حکام نے ہنگامی خدمات، فائر بریگیڈ اور پولیس کے 470 سے زائد امدادی اہلکار تعینات کیے۔ یہ بات بھی علم میں رہے کہ تلاش کا دائرہ وسیع کرنے کے لیے پڑوسی شہروں اور علاقوں کے حکام نے بھی تعاون کیا گیا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *