آبنائے ہرمز کے قریب ایرانی بحریہ کی کارروائی کا دعویٰ، جزیرہ قشم کے نزدیک زور دار دھماکے

تہران: ایران کے جنوبی صوبے ہرمزگان میں واقع جزیرہ قشم کے قریب گزشتہ شب زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، جنہیں ایرانی میڈیا نے ایرانی مسلح افواج کی جانب سے آبنائے ہرمز کے داخلی راستے پر موجود دشمن اہداف کے خلاف کارروائی کا نتیجہ قرار دیا ہے۔

بین الاقوامی کے مطابق دھماکوں کی آوازیں مقامی وقت کے مطابق رات تقریباً 9 بج کر 40 منٹ پر سنائی دیں،ایرانی بحری افواج نے آبنائے ہرمز کے داخلی راستے پر موجود معاندانہ اہداف کے خلاف کارروائی کی،فوری طور پر یہ واضح نہیں کیا گیا کہ نشانہ بنائے گئے اہداف کی نوعیت کیا تھی یا انہیں کس ملک یا گروہ سے منسلک سمجھا جا رہا تھا۔

 میڈیا رپورٹس  نے مزید دعویٰ کیا کہ اس کارروائی کی مزید تفصیلات اور ایرانی بحریہ کی کامیابیوں سے متعلق معلومات آئندہ چند گھنٹوں میں جاری کی جائیں گی۔تاحال ایرانی حکومت یا وزارتِ دفاع کی جانب سے اس واقعے پر کوئی باضابطہ تفصیلی بیان جاری نہیں کیا گیا جبکہ آزاد ذرائع سے بھی ایرانی میڈیا کے ان دعوؤں کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *