| |

بوڑھے باپ کی لاش 2 سال فریزر میں رکھ کر پنشن وصولی،  بیٹا گرفتار

ایتھنز: یونان میں پیش آنے ایک افسوسناک واقعے میں ایک شخص نے پنشن کے حصول کی خاطر اپنے والد کی لاش 2 سال سے زائد عرصے تک فریزر میں چھپا کر رکھی۔

خبر رساں اداروں کے مطابق اس حیران کن انکشاف کے بعد پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ یہ واقعہ اسپارٹا کے قریب مائسٹراس گاؤں میں پیش آیا جہاں ایک پنون الہ ریٹائرڈ استاد طویل عرصے سے لاپتا تھے۔ پڑوسیوں کی جانب سے بارہا شکایات کی گئیں کہ بزرگ شہری کو برسوں سے کسی نے نہیں دیکھا، جس کے بعد پولیس نے تفتیش شروع کی۔

حکام نے ملزم کی عمر 55 سال بتائی ہے، جس نے دورانِ تفتیش اعتراف کیا کہ ان کے والد کی طبعی موت ڈھائی سال قبل واقع ہوئی تھی۔ اپنی حرکت کو چھپانے اور پنشن کی رقم مسلسل حاصل کرنے کے لیے اس نے لاش کو ہوٹل کے تہہ خانے میں فریزر میں رکھ دیا۔

حکام کے مطابق ملزم نے پہلے پولیس کو گمراہ کرنے کی کوشش کی اور دعویٰ کیا کہ ان کے والد ایتھنز منتقل ہو چکے ہیں، تاہم جب پولیس نے ہوٹل کی تلاشی لی تو ایک پرانے فریزر سے انسانی ڈھانچہ برآمد ہوا جس کے بعد ملزم کا جھوٹ بے نقاب ہو گیا۔

پولیس نے ملزم کے قبضے سے ایک ایئرگن بھی برآمد کی ہے، جس کے باعث اس پر فراڈ کے ساتھ ساتھ غیر قانونی اسلحہ رکھنے کا مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے۔ حکام نے لاش کا معائنہ کرنے کے لیے ایک عدالتی ڈاکٹر کو طلب کر لیا ہے تاکہ موت کی حتمی وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔

یہ واقعہ علاقے میں شدید غم و غصے کا باعث بنا ہے، جہاں لوگ بزرگ شہری کی اس بے حرمتی پر صدمے اور حیرانی کا شکار ہیں۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اس کیس کو فراڈ کی ایک انتہائی بدترین مثال قرار دیتے ہوئے ملزم کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا عندیہ دیا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *