|

بلوچستان میں کوئلے کی کان زور دار دھماکے سے منہدم: 14مزدور جاں بحق

کوئٹہ:  شہرکوئٹہ کے نواحی علاقے سورینج میں کوئلہ کان میں دھماکے کے باعث متعدد کان کن پھنس گئے تھے جن کی تلاش جاری ہے اور کان سے اب تک 14کان کنوں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔

اسپن کاریز میں واقعہ پی ایم ڈی سی آفس کے قریب کوئلے کی کان زور دار دھماکے کے بعد منہدم ہوگئی تھی، جس کے بعد صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور دیگر رضاکار امدادی کارروائیوں کیلیے موقع پر پہنچے۔پی ڈی ایم اے نے رضارکار، ایمبولینسز کو جائے وقوعہ بھیج کر ریسکیو آپریشن شروع کیا۔ ابتدا میں 25 افراد کے ملبے تلے دبنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا۔

صوبائی وزیر معدنیات شعیب نوشیروانی نے بتایا کہ امدادی کارروائیوں کے دوران اب تک 12 کان کنوں کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں جبکہ مزید مزدوروں کی تلاش کیلیے ریسکیو کام جاری ہے، ممکنہ طور پر ملبے تلے 24 افراد مزید دبے ہوئے ہیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ کان کنوں کی زندگیاں محفوظ بنانے کیلئے ہنگامی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *