|

بھارتی اداکار کا دہلی پولیس کے لاٹھی چارج پر اظہارِ برہمی، طلبہ کے حق میں آواز بلند

نئی دہلی: بالی وڈ کے معروف سینئر اداکار نصیر الدین شاہ نے نئی دہلی میں طلبہ کے احتجاج کے دوران پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

نصیر الدین شاہ نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں طلبہ پر تشدد کرنے والے دہلی پولیس اہلکاروں کا موازنہ امریکی امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ (ICE) ایجنٹس سے کیا۔

اداکار نے کہا کہ اگر ایک جاہل شخص کسی ملک کی رہنمائی کرے تو وہ چاہے گا کہ پورا ملک بھی اسی طرح ناسمجھ، ناقابل اور بے رحم بن جائے، بچوں کے ساتھ ہونے والے سلوک کو دیکھ کر ان کا دل غم اور غصے سے بھر گیا ہے۔

نصیر الدین شاہ نے طلبہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہمت نہ ہاریں، بہت سے لوگ ان کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کی جدوجہد کی حمایت کرتے ہیں۔ انہوں نے حکومت کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ کیے گئے اقدامات کو یاد رکھا جائے گا۔

واضح رہے کہ بھارت میں نوجوانوں کی سیاسی جماعت کی جانب سے وزیر تعلیم کے استعفے کے مطالبے پر پارلیمنٹ کی طرف مارچ کی کوشش کی گئی، جسے روکنے کے لیے پولیس نے مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا تھا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *