| |

عالمی مارکیٹ میں خام تیل سستا، سپلائی میں کمی کے خدشات بھی دور

لندن: مشرق وسطیٰ میں کشیدہ صورتحال میں کمی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی واقع ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی میں کمی کے بعد ایک مرتبہ پھر عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی دیکھنے میں آئی ہے ۔

ذرائع  کا کہناہے کہ برینٹ کروڈ آئل کی قیمت میں 9.26 فیصد کمی کے بعد قیمت 87.82 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔ڈبلیو ٹی آئی کروڈ آئل 7.64 فیصد سستا ہوگیا، جس کے بعد اس کی قیمت 82.49 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔

ماہرین کے مطابق خطےمیں کشیدگی کم ہونے سے عالمی سطح پر تیل کی سپلائی متاثر ہونے کے خدشات میں بھی کمی آئی ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *