|

مصر میں 5.3 شدت کا زلزلہ، قاہرہ سمیت مختلف شہروں میں جھٹکے

قاہرہ: مصر کے شمال مشرقی علاقے میں پیر کی صبح 5.3 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے جھٹکے دارالحکومت قاہرہ سمیت ملک کے مختلف شہروں میں محسوس کیے گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترکیہ کی ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ اتھارٹی نے بتایا کہ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح تقریباً 3 بجے آیا، جس کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کی گہرائی 5.47 کلومیٹر تھی۔

مصری حکام کے مطابق زلزلے کا مرکز شہر سوئز سے تقریباً 38 کلومیٹر دور واقع تھا۔ زلزلے کے جھٹکے قاہرہ، سوئز اور دیگر علاقوں میں محسوس کیے گئے، جس کے بعد خوف زدہ شہری کئی مقامات پر گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔

مصری ہلالِ احمر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ زلزلے کے نتیجے میں تاحال کسی جانی نقصان یا زخمی ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ ادارے نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور پرانی یا خستہ حال عمارتوں سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔

دوسری جانب مصر کی وزارت صحت نے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ملک بھر کے اسپتالوں کو ہائی الرٹ کر دیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق اینڈرائیڈ صارفین کو بھی زلزلے سے متعلق خودکار الرٹس موصول ہوئے، جن میں ابتدائی طور پر شدت 5.9 ظاہر کی گئی تھی، بعد میں زلزلہ پیما اداروں نے مزید معلومات کی بنیاد پر شدت 5.3 ریکارڈ کی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *