گڈز ٹرانسپورٹرز کے
|

گڈز ٹرانسپورٹرز کے حکومتی وزرا سے آج مذاکرات ہوں گے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)گڈز ٹرانسپورٹرز کے آج اسلام آباد میں وزیر مواصلات اور وزیر پیٹرولیم سے مذاکرات ہوں گے۔

گڈز ٹرانسپورٹرز اور حکومت کے درمیان مذاکرات کے پہلے تین راؤنڈ ناکام ہوگئے تھے، آج مذاکرات میں پیٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں روزانہ ردوبدل کی پالیسی پر نظرثانی کا امکان ہے۔

موٹرویز پر ٹول ٹیکس اور بھاری جرمانوں میں کمی کا بھی امکان ہے۔

مذاکرات کامیاب ہونے کی صورت میں وفاقی وزرا اور گڈز ٹرانسپورٹرز پریس کانفرنس کریں گے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کا آج چوتھا روز ہے۔

مزید پڑھیں۔آزاد کشمیر انتخابات: ایل اے 14 ضلع باغ میں بڑا اپ سیٹ، سردار عتیق احمد اپنی آبائی نشست ہار گئے

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *